پچھلے  دنوں پشاور ڈویژن نگران محمد توصیف رضا عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار احمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر صوبہ خیبر پختون خواہ شریف حسین و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد پر بریفنگ دی۔بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر نے اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی نیز دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہل سنت اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)